دبئی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹین گلوبل نے فین کوڈ کے ساتھ ڈیجیٹل شراکت داری کا اعلان کیا ہے اس معاہدے کے تحت فین کوڈ اگلے تین سال تک زیم افرو ٹی 10، ابوظبی ٹی 10 اور لنکا ٹی 10 کے لیے خصوصی اسٹریمنگ شراکت دار ہوگا۔ایک کامیاب افتتاحی سیزن کے بعد زیم افرو ٹی 10 کا نیا سیزن 21 ستمبر سے شروع ہوگا۔
توقع ہے کہ شائقین کرکٹ کو 9 روز اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔فین کوڈ کی شریک بانی پرسنا کرشنن نے کہا کہ وہ ٹی ٹین گلوبل ٹیم کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں کیونکہ ٹی 10 کرکٹ شائقین کے جوش و خروش کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔
زمبابوے، سری لنکا اور ابوظبی میں لیگز کی توسیع کے ساتھ یہ فارمیٹ مزید بڑھنے کو تیار ہےٹی ٹین گلوبل اسپورٹس کے بانی اور چیئرمین نواب شجیع الملک نے کہا کہ "اس طرح کی شراکت داری ٹی 10 فارمیٹ کی بڑھتی عالمی مقبولیت کی واضح عکاسی کرتی ہے۔
زیم افرو ٹی 10 نے اپنے افتتاحی سیزن کے بعد سے دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ اور جب ہم نئے ایڈیشن کے پہلے میچ کی تیاری کر رہے ہیں تو ہم فین کوڈ کی شامل کرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔