پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل مسلم لیگ ن پرتگال کے نائب صدر مقرر

0

بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے پیش کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رانا محسن جمیل آف فیصل آباد کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔

بیرسٹر امجد ملک کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ ن پرتگال کی صدر شمع بٹ نے رانا محسن جمیل کو نوٹیفکیشن پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا محسن جمیل ایک عرصہ تک مسلم لیگ ن سویڈن کے نائب صدر رہے ہیں ،ایک سال قبل وہ سویڈن سے بسلسلہ روزگار پرتگال شفٹ ہوئے ہیں۔

سویڈن میں ن لیگ کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مسلم لیگ ن پرتگال کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!