رانا منیرحسین کی موت نے ادارہ نور السلام فیصل آباد کے اندر ناقابل تلافی خلا پیدا کر دیا

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) زندگی اللّٰہ تعالیٰ کی انسانیت کے لیے ایک ایسی نعمت ہے جسکا نعم البدل کوئ اور شئے ہو نہیں سکتی بحیثیت انسان ہمیں اسکا احساس تب ہوتا ہے جب کوئ اپنا ہم سے ہمیشہ کے لیے جدا ہو کر ابدی نیند سو جاتا ہے ہمارے لیے سبق ہے کے زندہ کی بھی اتنی قدر کریں جتنی ہم کسی کے اس عارضی دنیا سے چلے جانے کے بعد کرتے ہیں ۔

ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل میں پچھلے سترہ برس سے بھی زائد عرصہ بحیثیت چوکیدار پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے رانا منیر حسین عارضی دنیا چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے انکے ساتھ بیتے یادگار لمحات رہ رہ کر تڑپا رہے ہیں لیکن بحیثیت مسلمان موت کی اٹل حقیقت کے آگے کسی کا بس نہیں چلتا موت اور زندگی کا اختیار صرف واحدہ لا شریک کی دسترس میں ہے ۔ ان فرط جذبات کو سنہرے الفاظ میں ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ عالمی مبلغ اسلام و امن کے سفیر حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بیان کیا ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ غم کے ان لمحات میں ہماری تمام تر ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ الٰہی میں دعا ہے کہ مرحوم کی عالم برزخ کی منزل آسان فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین ۔

حاجی محمد حنیف مدنی ادارہ نور السلام فیصل آباد کے انچارج حاجی محمد حسیب مدنی۔ صاحبزادہ محمد شعیب مدنی ، غلام علی مدنی، عالمی سطح پر پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے بسنے خلفاء ، مریدین ، دوست احباب و قریبی رفقا نے بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ان کرب بھرے لمحات میں تمام تر ہمدردیاں ادارہ نور السلام فیصل آباد سے منسلک افراد اور اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!