ایشیا بحرالکاہل کا خطہ چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کا مشترکہ گھر ہے، ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تبادلوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ چین کے تبادلے ایک اور عروج پر پہنچ گئے ہیں جس سے علاقائی ممالک کی جانب سے اتحاد اور تعاون اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہوتا ہے، اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کا بھی مظاہرہ ہوتا ہے۔
پیر کے روز لین جیئن نے نشاندہی کی کہ ایشیا اور یہاں تک کہ ایشیا بحرالکاہل کا خطہ چین اور اس کے ہمسایہ ممالک کا مشترکہ گھر ہے۔ چین جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر ہم آہنگی، خلوص، فائدے اور شمولیت کے تصور پر عمل جاری رکھنے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے ، اور امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے حامل ” گھر ” کی تکمیل ، افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے، دوستانہ تعاون، مشترکہ ترقی اور احیاء کو گہرا کرنے، اپنے اپنے جدیدکاری کے عمل میں مضبوط تحریک پیدا کرنے اور علاقائی امن، خوشحالی اور ترقی میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔