چین میں جنریٹیو اے آئی مصنوعات کے صارفین کی تعداد 230 ملین تک پہنچ گئی

0

چین کی مصنوعی ذہانت کی بنیادی صنعت کا پیمانہ 600 بلین یوآن تک پہنچ گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر نے ” جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ رپورٹ 2024″ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق، جون 2024 تک، چین میں جنریٹیو اے آئی مصنوعات کے صارفین کی تعداد 230 ملین تک پہنچ گئی، جو کل آبادی کا 16.4فیصد بنتی ہے۔

2023 کے اختتام تک ، چین کی مصنوعی ذہانت کی بنیادی صنعت کا پیمانہ 600 بلین یوآن تک پہنچ گیا ہے ، اور مصنوعی ذہانت کے اداروں کی تعداد 4500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جولائی 2024 تک ، چین میں رجسٹرڈ آن لائن سروس فراہم کرنے والےجنریٹیو اے آئی سروس ماڈلز کی تعداد190سے زیادہ ہو گئی ہے جو صارفین کو بھرپور انتخاب اور منفرد صارف تجربہ فراہم کرسکتے ہیں۔

جنریٹیو مصنوعی ذہانت اور زندگی کے تمام شعبوں کا انضمام چین میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہر قسم کی مصنوعی ذہانت کی مصنوعات آہستہ آہستہ لوگوں کی زندگیوں میں داخل ہو رہی ہیں، صارفین کے معیار زندگی اور کام کی کارکردگی کو بہت بہتر بنا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!