تائیوان کا معاملہ چین امریکہ تعلقات میں اول سرخ لکیر ہے،ترجمان
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے تائیوان کے رہنما لائی چھینگ ڈہ کی امریکہ کے راستے اپنی "ٹرانزٹ” مکمل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے چین کے تائیوان علاقے کے رہنما لائی چھینگ ڈہ کو امریکہ میں ہوائی اور گوام میں "ٹرانزٹ” کرنے اور "تائیوان کی ” علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا، جس نے ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ ایک چین کا اصول چین امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد بلکہ بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول بھی ہے۔ تائیوان کا معاملہ چین امریکہ تعلقات میں اول سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔
"علیحدگی کی جستجو کے لئے امریکہ پر انحصار کرنا اور "چین کو روکنے کے لئے تائیوان کا استعمال کرنا” یقیناً ناکام ہوگا۔ کسی کو بھی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے چینی حکومت اور عوام کے پختہ عزم، مضبوط ارادے اور زبردست صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔