کونسلر معظّم علی سندھو سیدہ کوثر کی نظر میں ایک متحرک سیاسی اور سماجی شخصیت

0

کونسلر معظّم علی سندھو جو کہ بارکنگ اینڈ ڈیگنم کونسل میں بیم وارڈ کی نمائندگی کرتے ہیں اور لیبر پارٹی کے ایک فعال ممبر ہیں۔ ان سے میرا تعارف آئی بی پی سی IBPC کے توسط سے ہوا اس حوالے سے میں سیدہ کوثر۔ IBPC کی اہمیت کی قائل ہوں معظم علی بہت شروع سے ہی ایک ایکٹیو سیاسی شخصیت رہے ہیں جو بلا تفریق اپنے علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کونسلر معظم علی میری نظر میں ایک مثالی شخصیت اس لئے بھی ہیں کیونکہ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جس کی ایک میں سیدہ کوثر خود گواہ ہوں کہ جب دھنک لندن کا دسواں سالانہ رائل گالا ڈنر کا انعقاد کرنا تھا تب میری ان سے بات چیت IBPC کے چئیر مین رضوان سلہریا صاحب کی ریکومنڈیشن سے ہوئی کہ دھنک لندن کا سالانہ ڈنر ایونٹ معظم علی ہوسٹ کریں گے اس دوران ان سے میری میٹنگز اور پروگرام کی ترتیب و تفصیل کے حوالے سے بات چیت رہی تب انکو میں نے قریب سے جانا اور یہ مانا کہ یہ پاکستانی عوام اور خاص طور پہ اوورسیز ڈیاسپورا کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

معظم علی سندھو نہ صرف ایک قابل وکیل ہیں اور “ماس اینڈ فاکس سولیسٹرز” کے پرنسپل کی حیثیت سے انصاف، قانون کی حکمرانی، اور مساوات کے اصولوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ یہ سٹیزنز کمیشن فار ہیومن رائٹس میں ہیومن رائٹس کمشنر اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عالمی سفیر کے طور پر انسانیت، تنوع، اور امن کے فروغ میں بھی سرگرم ہیں۔مثبت بات تو یہ ہے کہ ان کی انتھک محنت کو متعدد معزز تنظیموں نے مختلف ایوارڈز کے ذریعے تسلیم کیا جا چکا ہے جس میں سرِ فہرست دھنک لندن بھی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کونسلر معظم علی سندھو ایک سیاستدان اور وکیل بھی ہیں اور ایک بہترین مباحثہ کرنے والے ، ریڈیو پریزینٹر بھی ہیں۔ ان کا ریڈیو شو “Your Voice with Muazzam”، جو ری وائیو ایف ایم یو کے پر نشر ہوتا ہے، یہاں پہ معظم علی اہم سماجی مسائل پر گفتگو کرتے ہیں معظم علی سندھو کے بارہ میں مجھے جان کر زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ انکی دینی اور ثقافتی وابستگی ،ان کے روحانی پہلو کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ نعت خوانی اور تلاوت کلام پاک کا شوق رکھتے ہیں، جو ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور متعدد مقامات پہ اس سعادت سے بہر ہ ور ہوتے رہتے ہیں۔

معظم علی کے شاندار کرئیر میں انٹرنیشنل لائرز کلب یو کے کے سابق چیئرمین، لیڈز ٹرینیٹی یونیورسٹی کے کیمپس والٹم انٹرنیشنل کالج کے گورنر، اور گلوبل پیس اینڈ یونٹی فار ہیومینٹی کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دینا شامل ہے معظم علی سندھو کی یہ تمام خدمات ان کی لگن، قربانی، اور انسانیت کے لیے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وہ واقعی ایک ایسی شخصیت ہیں جو کمیونٹی کی ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے وقف ہیں وہ عزت کرنے والے اور کروانے والے انسان ہیں۔

میں سیدہ کوثر چونکہ کافی عرصے سے کونسلر معظم علی کو کمیونٹی بیسز پہ جانتی ہوں تو اس حوالے سے ایک ہوشمند ، عقلمند اور سمجھدار شہری ، یا دوست ہونے کی حثیت سے مجھ پہ یہ واجب ہے کہ جب زمانہ خاموش ہو تو میں ایک بہترین انسان کا ساتھ دوں اس کی قابلیت کا اعتراف کروں اور جو میں سیدہ کوثر ، معظم علی کے بارہ میں اچھا گمان اور تجربہ رکھتی ہوں اس کو بوقتِ ضرورت گواہی کے طور پہ سب کے سامنے پیش کروں یقیناً آپ سب کا بھی اپنے کچھ دوستوں کے متعلق بہترین تجربہ ہوگا تو بتائیے کبھی بوقتِ ضرورت۔ آپ نے کسی اچھے اور معیاری دوست کا برملا ساتھ دیا ؟؟؟

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!