چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے  2024 کی ٹاپ ٹین بین الاقوامی خبروں کا اجرا 

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ نے 29دسمبر کو2024 کی ٹاپ ٹین بین الاقوامی خبر یں جاری کیں ۔

1.چین کی سربراہان مملکت کی سفارت کاری انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے پرامن ترقی اور فائدہ مند تعاون کے رجحان کی قیادت کرتی ہے۔

 2.فلسطین- اسرائیل تنازعے نے علاقائی عدم استحکام کو بڑھا دیا ہے اور شام میں حکومت تبدیل ہو گئی ہے ۔ 

3.روس اور یوکرین کے درمیان تنازع ایک ہزار دن سے زائد عرصے سے جاری ہے،مغرب کی جانب سے یوکرین کے لیے حد سے زائد امداد سے کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

4.امریکہ میں سیاسی پولرائزیشن عروج پر ہے اور مہنگے ترین امریکی صدارتی انتخابات  میں دو آئیڈیالوجیز پر مبنی امریکہ نظر آ رہا ہے۔

  1. یورپ کی معاشی بحالی سست روی کا شکار ہے اور سیاسی  ڈھانچہ مزید "منقسم” ہوتا جا رہا ہے۔
  2. عالمی اقتصادی ترقی مستحکم ہے لیکن چیلنجز بدستور موجود ہیں اور چین ایک انجن کے طور پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
  3. مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں تیزی آ رہی ہے اور بین الاقوامی برادری حکمرانی اور نگرانی کے بارے میں فکر مند ہے۔
  4. جنوبی کوریا میں” چھ گھنٹے تک مارشل لاء” نافذ رہا اور یون سک یول جنوبی کوریا کی تاریخ کے وہ  تیسرے صدر بن گئے جن کا مواخذہ کانگریس نے کیا۔ 

9.سال 2024 ریکارڈ ‘گرم ترین سال’ ہوگا، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس نے موسمیاتی فنڈز کے لئے نئے اجتماعی مقداری اہداف اور دیگر معاملات پراتفاق کیا۔

  1. پیرس میں 33ویں گرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا گیا، اور چینی کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں بہترین نتائج حاصل کیے ہیں ۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!