بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کی بحری اور فضائی افواج نے چین کے ہوانگ یان جزیرے اور آس پاس کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے گشت کا اہتمام کیا۔
دسمبر کے بعد سے تھیٹر فورسز نے چین کے ہوانگ یان جزیرے کے علاقائی پانیوں کے ارد گرد سمندر اور فضائی حدود میں گشت اور نگرانی کو مسلسل مضبوط بنانے ، متعلقہ سمندر اور فضائی حدود کے کنٹرول کو مزید مضبوط بنانے ، قومی اقتدار اعلی کی سلامتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام کی مضبوطی سے حفاظت کرنے کے لئے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا ہے۔