چین کے خلائی اسٹیشن کی سائنسی تحقیق اور اطلاق پر پیشرفت رپورٹ” (2024) کا اجراء 

0

چین کے خلائی اسٹیشن نے مدار میں 181 سائنسی منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے خلائی اسٹیشن کی مکمل تعمیر کی دوسری سالگرہ کے موقع پر چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے پہلی بار "چین کے خلائی اسٹیشن کی سائنسی تحقیق اور اطلاق پر پیشرفت رپورٹ”  (2024) جاری کی۔

 رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے چین نے 4 انسان بردار پروازوں، 3 کارگو سپلائیز مشنز اور خلائی جہازوں کی واپسی کے4 مشنز، 5 خلابازوں کے 15 دفعہ طویل مدتی مدار میں قیام،10 خلابازوں کے کیبن سے باہر  پے لوڈز اطلاق کی تنظیم اور تکمیل ، کیبن سے باہر مرمت کے متعدد مشنز کی انجام دہی اور خلابازوں کی کیبن سے باہر سرگرمیوں کے حوالے سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یکم دسمبر 2024 ء تک چین کے خلائی اسٹیشن نے مدار میں 181 سائنسی اور ایپلی کیشن منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے اور 300 ٹیرا بائٹس سے زائد سائنسی ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ چینی سائنسی ٹیموں نے مختلف شعبوں میں500سے زیادہ اعلیٰ سطحی ایس سی آئی پیپرز شائع کیے ہیں اور 150 سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کیے ہیں ، اور کچھ ثمرات کو عمل میں لاگیا گیا اور مقبول عام بنایا گیا ہے ، جس کی بدولت چین میں خلائی سائنس اور ایپلی کیشنز کی تیز رفتار ترقی کو نمایاں طور پر فروغ دیا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!