چین مشرق وسطیٰ میں امن برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا ، چینی وزارت خارجہ

0

چین مشرق وسطیٰ کے ممالک کو ترقی کی راہیں تلاش کرنے میں حمایت جاری رکھے گا،ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چین کے موقف اور کردار سے آگاہ کیا۔ پیر کے روزانہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تجویز پیش کی کہ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر "چار طرح کے احترام ” کو برقرار رکھا جانا چاہئے، یعنی مشرق وسطی کے ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ، مشرق وسطی کے ممالک کے جائز اور معقول خدشات کا احترام، مشرق وسطی کے عوام کی طرف سے کیے گئے آزادانہ انتخاب کا احترام اور مشرق وسطی کے ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا احترام۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پہلی قرارداد منظور کرے، مختلف فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت اور بات چیت میں سہولت فراہم کرے۔

اس دوران چین نے ” بیجنگ اعلامیہ ” جاری کیا، غزہ کو انسانی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی، اقوام متحدہ اور دیگر کثیر الجہتی فورمز پر لبنان کے حق میں آواز اٹھائی، سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی عمل کو فروغ دینا جاری رکھا، اور علاقائی ممالک کو شمولیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے، تعاون کے ذریعے باہمی اعتماد بڑھانے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی کے ڈھانچے کی تعمیر کے حوالے سے مدد فراہم کی۔

چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، مشرق وسطیٰ کے ممالک کو آزادانہ طور پر ترقی کی راہیں تلاش کرنے، مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے اور خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!