دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی دبئی میں منائی گئی

0

برسی کا اہتمام پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے کیا، کارکنوں کی بھر پور شرکت

مہمان خصوصی ڈاکٹر شبنم ناصر سیکرٹری جنرل خواتین ونگ آزاد جموں کشمیر سندھ زون تھیں

بینظیر بھٹو نے پاکستان اور دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کی بہترین مثال قائم کی، مقررین

دبئی (طاہر منیر طاہر) دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترھویں برسی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی،پروگرام کی صدارت پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے صدر چوہدری فاروق بانیاں نے کی۔

پروگرام کے مہمانان خصوصی پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہنس اور امیدوار نیشنل اسمبلی سندھ و سیکرٹری جنرل خواتین ونگ آزاد جموں کشمیر سندھ زون ڈاکٹر شبنم ناصر تھیں، انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پاکستان کے لیے بے مثال خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کی قیادت کے لیے ایک مثال قائم کی، تقریب میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی،تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جیالوں اور پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل عابد بشارت،سینئرنائب صدر حافظ ارشد، چیف آرگنائزر سردار طاہر، نائب صدر گلف عامر گورسی، عاشق سینئرنائب صدر گلف کامران الٰہی،سابق صدر پی وائی اواسحاق بدر، اشفاق مغل، سیکرٹری انفارمیشن زین العابدین و دیگر مقررین نے شہید محترمہ بینظیربھٹو کی سیاسی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہید رانی کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور نوجوان لیڈر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!