معروف کاروباری شخصیت شبیر مرچنٹ پاکستان بزنس کونسل دبئی کےچیئرمین منتخب
شبیر مرچنٹ ،نور کریم آفریدی، افتخار علی تتلا ، محمد سلیم زکریا، کامران احمد ریاض، خرم خواجہ اور عمر شہزاد کو مبارکباد
امید ہے کہ نئی قیادت پاکستان بزنس کونسل کو مزید کامیابیوں کے ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی، حسین محمد
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہونے والے ایک اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نو منتخب بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا گیا،گذشتہ پانچ دہائیوں سے امارات میں مقیم معروف کاروباری شخصیت شبیر مرچنٹ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی قونصل جنرل دبئی قونصلیٹ حسین محمد نے چیئرمین شبیر مرچنٹ، ڈائریکٹرز،نور کریم آفریدی، افتخار علی تتلا ، محمد سلیم زکریا، کامران احمد ریاض، خرم خواجہ ،عمر شہزاد، کو منتخب ہونے پر مبارک باد دی ۔
قونصل جنرل حسین محمد نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت پاکستان بزنس کونسل کو مزید کامیابیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریگی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ابوظہبی اور شارجہ بزنس کونسل کو ساتھ لے کر کام کرنے کے بھی خواہا ں ہیں۔
ہمارے ساتھ نوجوان ڈائریکٹرز کی ٹیم ہے جو اپنے اپنے شعبہ جات میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، میرا مقصد صرف پاکستان بزنس کونسل کو درست سمت میں لے کر آنا اور ممبران میں اضافہ کرنا ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان بزنس کونسل دبئی پاکستان اور یواے ای کے کاروباری لوگوں کے درمیان برج کارول ادا کرے اس سے دونوں ممالک میں مزید ہم آہنگی ہو گی۔
تقریب میں قونصلرنبیل راشد، پریس قونصلر محمد صالح ، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین،اقبال داؤد ،محمد اقبال تابانی ،محمد نفیس،مصطفیٰ ہیمانی اور احمد شیخانی سمیت پاکستان بزنس کونسل کے سابق ڈائریکٹرز شامل تھے۔