دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا سیزن 3 دنیا بھر میں زی نیٹ ورک اور سنڈیکیٹ پارٹنرز کے ذریع نشر کیا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے 2 سیزن میں دنیا کی دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی لیگ کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔ (سیزن 2 کے لئے 220 ملین سے زائد ناظرین تھ)۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ کیا جائے گا جس کی سربراہی بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور، پوجا ہیگڑے اور سونم باجوہ کریں گی جو ہفتہ 11 جنوری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنے بلاک بسٹر گانوں پر دلکش پرفارمنس کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر اور اداکار جیکی بھگنانی اور ردھیما پاٹھک بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگی اور زی نیٹ ورک اور اس کے سنڈیکیشن پارٹنرز کے ذریعے لینیر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
سیزن کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 15 منٹ پر پھینکی جائے گی پہلا مقابلہ دفاعی چیمپیئن ایم آئی ایمریٹس اور دبئی کیپیٹلز کے درمیان ہوگا۔