بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون کے مطابق وینزویلا کی حکومت کی دعوت پر صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین وانگ ڈونگ منگ وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے کاراکاس جائیں گے۔