چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کا مجموعی پیمانہ لگاتار 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر موجود

0

معاشی ترقی میں صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حصہ 40 فیصد رہا

بیجنگ (ویب ڈیسک)چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "چین کے اعلی معیار کے اقتصادی ترقی کے نتائج” کے موضوع پر پریس کانفرنسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ ڈائریکٹر نے کہا کہ 2024 کے بعد سے چین کا صنعتی معاشی آپریشن مجموعی طور پر مستحکم اور ترقی پسند رہا ہے اور اس نے میکرو اکنامک ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مقررہ سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہوا ، جو 2023 کے مقابلے میں 1.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے ۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کا مجموعی پیمانہ مسلسل 15 سال تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہا ہے ۔معاشی ترقی میں صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا حصہ 40 فیصد رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!