آزاد کشمیر و برطانیہ کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سردار آفتاب خان اور چوھدری اظہرخان اظہر عرف لمبا کی جانب سے محفل شعر خوانی کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) آزاد کشمیر و برطانیہ کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت سردار آفتاب خان اور چوھدری اظہرخان اظہر عرف لمبانے خطہ پوٹھوہار کی ثقافت اجاگر کرنے اور حافظ حارث تبریز خان کی شادی خانہ آبادی کا جشن منانے کے لئے ایمپائر ہال اولڈھم میں محفل شعر خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔
پاکستان سے آئے ہوئے مشعور شاعر خان مجتبیٰ خان اور حافظ یعقوب نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،سٹیج سیکرٹری راجہ طارق ربانی تھے، دوسرے شرکت کر نے والوں میں کو نسلر چودھری آفتاب حسین کونسلر نوید چوہان ، حافظ انور ،ملک جہانگیر، راجہ حمید ، چودھری غافا، ارشاد شاہ گیلانی ، سردار کامران ،دریدر سنگھ ، راجہ واجد راچڈیل ، چودھری عابد شامل تھے ۔
راجہ طارق ربانی نے کہا کہ شادی کے پر مسرت موقعہ پر اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے محفل کا انعقاد قابل ستائش و فخر ہے،کونسلر آفتاب حسین نے کہا کہ شادی کے پر مسرت موقع پر پاکستان سے ہمارے شعر خواں آئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے اس سے نوجوان نسل کا اپنی ثقافت سے ناطہ برقرار رہے گا ۔
کونسلر نوید چوہان نے کہا کہ دیار غیر میں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کا مادر وطن سے رشتہ جڑا رہے،میزبان سردار آفتاب خان نے کہا کہ شادی کے پر مسرت موقع پر ادبی سنگت کے پروگرام کا انعقاد کیا ہم برطانیہ بھر سے آنے والے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
اظہر خان اظہر عرف لمبا نےکہا کہ تمام مہمانوں کا شکریہ جو برطانیہ بھر سے تشریف لائے اور ہماری خوشی میں شریک ہوئے ۔ محفل میں شریک دیگر افراد نے بھی شادی کے پر مسرت موقع پر اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے محفل شعر خوانی کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ۔
برطانیہ میں خطہ پوٹھوہار کی ادبی ثقافت کو زندہ رکھنے و اجاگر کرنے میں جو شخصیات ہراول دستے کا کام کر رہی ہیں تاریخ میں انکا نام سنہری حروف سے لکھا و جانا جائے گا۔