بارسلونا (کاشف شہزادسے) پاک فیڈریشن اسپین کے صدر فیض اللہ ساہی کی صدارت میں 14فروری جمعہ کو ایگزیکٹو کا پہلا اجلاس ہوا۔جس میں اسپیکر افضال احمد بیدار،جنرل سیکرٹری راجہ مختار احمد سونی،سینئر نائب صدر حافظ عبدالرزاق صادق،نائب صدر چوہدری گلریز بوگا،فنانس سیکرٹری پرویز اختر جانی،ترجمان جاوید مغل اور میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹرقمرفاروق نے شرکت کی ۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت فیض اللہ ساہی نے حاصل کیاجلاس کا آغاز سال بھر میں پاک فیڈریشن اسپین کے بینر تلے ہونے والے ہروگرامز پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے کیا گیا کہ پاک فیڈریشن اسپین سال بھر میں سات پروگرام کرے گی اور یہ سات پروگرام پاکستان،اسپین اور پاکستانیوں کی پہچان بنیں اور پاک فیڈریشن اسپین ایک مضبوط ادارہ بن کر سامنے آئے جس پر تمام پاکستانیوں کو فخر محسوس ہو۔
سال کا پہلا پروگرام پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کا ہوا جو دو تنظیمات ’’ندائے کشمیر ایسوسی ایشن ‘‘اور ’’تحریک کشمیر اسپین‘‘ کے زیر اہتمام اور پاک فیڈریشن اسپین کے بینر تلے ہوا23مارچ یوم پاکستان اور گرینڈ افطار ڈنر کا انعقاد کیا جائے گا ۔
جولائی میں عیدالضحیٰ کے بعد فیملیز کے لئے ’’عید ملن پارٹی ‘‘کی جائے گی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی فیملیز کو مدعو کیا جائے گا۔14اگست جشن آزادی کا پروگرام بھرپور انداز میں منایا جائے گا تاریخ اور مقام کا اعلان قریب جابکر کیا جائے گا۔
ربیع الاول میں 25اگست تا24ستمبرکے دوران مناسب تاریخ پر’’سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس ‘‘کا انعقاد کیا جائے گا۔9نومبر کو ’’اقبال ڈے‘‘فکر اقبال کے نام سے ہوگا اور اقبال رحمتہ اللہ کی فکر کو اپنی نوجوان نسل منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔
25دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش اور کرسمس کی مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محمد علی جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور کرسمس کیک کاٹ کر مقامی معاشرہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا،اجلاس میں سال بھر کے تمام پروگرامز کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔