ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کو برطانیہ میں کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں بحیثیت کمپنی رجسٹرڈ کر لیا گیا
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کو برطانیہ میں کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں بحیثیت کمپنی رجسٹرڈ کر لیا گیا اس موقع پر ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد حاکم علی چشتی صابری نوشاہی قادری کی خواہش اور حکم پر فیصل آباد کے ایک پسماندہ علاقے میں بچوں اور بالخصوص بچیوں کی دینی و دنیاوی تعلیم بلا معاوضہ دینے کے لیے ادارہ نور الاسلام کی بنیاد رکھی اور آج تک سلسلہ جاری ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اب ادارے کی تعمیر و ترقی کو مذید وسیع پیمانے پر چلانے کے لیے برطانیہ و یورپ بھر میں دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور اسکے لیے مالی معاونت کے لیے مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیں تاکہ اس کار خیر کا کام بخوبی انجام پائے ۔
برطانیہ،یورپ و پاکستان بھر میں بسنے والے ،محبین،متوسلین، مریدین عزیز و اقارب ،خلفا نے اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لیے باعث مسرت ہے کہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے جو نیکی کا کام شروع کیا ہوا ہے اسکے ثمرات نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں ۔
ادارہ نور الاسلام فیصل آباد انٹرنیشنل کی رجسٹریشن پر مبارکباد دینے والوں میں عالمی سطح سے محبین متوسلین رفقاء خلفاء عزیز و اقارب اور قریبی دوست احباب نے کہا کہ ادارہ نور السلام فیصل آباد انٹرنیشنل پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی توجہ کاوشوں اور انتھک محنت سے آج اس نے عالمی سطح پر منفرد مقام پایا ہے۔