پاکستان نیوی کے یرموک جہاز پر استقبالیہ وعشائیہ کی تقریب

0

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوارکی بطور مہمان خصوصی شرکت

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس یرموک نے بحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات کی اہمیت اور خطے میں استحکام و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان نیوی کے جہاز یرموک جہاز پر استقبالیہ و عشائیہ دیا گیا۔ پاکستان کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد چراغ حیدر سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

کمانڈنگ آفیسر پی این ایس یرموک نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بحر ہند کے علاقے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

پاکستان کے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات کی اہمیت کے ساتھ خطے میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ذکر کیا۔ تقریب کا آغاز کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا جس کے بعد پاکستانی لذیذ کھانے پیش کیے گئے۔

تقریب میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ دفاعی حکام اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!