ایک کھلا چین عالمی سطح پر تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، حسن دیاب
بیجنگ (ویب ڈیسک) لبنان کے سابق وزیر اعظم حسن دیاب نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نہ صرف ایک ارب 40 کروڑ چینی عوام کی بہتر زندگی کی امنگوں کو پورا کر سکتی ہے بلکہ عالمی امن اور ترقی میں بھی نئے اور بڑے کردار ادا کر سکتی ہے۔
ایک کھلا چین عالمی سطح پر تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور حقائق نے ثابت کر دیا ہے کہ چینی جدیدکاری نہ صرف چینیوں کو فائدہ پہنچاتی ہے، بلکہ دنیا کے لئے نئے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔
دیاب کا ماننا ہے کہ بیرونی دنیا کے لیے چین کا کھلاپن صرف تجارت اور معیشت تک محدود نہیں ہے بلکہ ثقافتی سطح کی بھی عکاسی کرتا ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے بہتر طور پر بات چیت کر سکیں اور سمجھ سکیں۔ جب بھی وہ چین آتے ہیں، وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں اور چینی ثقافت کے بارے میں اپنی تفہیم کو گہرا کرتے ہیں۔
ان کے مطابق آپ چین کے جوش و جذبے اور دنیا کی دیگر ثقافتوں اور خطوں کے لئے کھلے پن کی خواہش کو محسوس کرسکتے ہیں۔ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دیاب نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے واحد حل یہ ہے کہ وہ 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد مملکت قائم کریں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
تنازعہ کے خاتمے کا واحد راستہ فلسطینیوں کے لئے ایک فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ چین ہمیشہ لبنان کا دوست اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کا دوست رہا ہے۔ عالمی طاقت کی حیثیت سے چین تنازعات کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔