برطانیہ کے ممتاز ماہر قانون دان زاہد مصطفیٰ کی جانب سے اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹرامجد ملک کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) برطانیہ کے ممتاز ماہر قانون دان زاہد مصطفیٰ نے اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چیئرمین ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں روچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا انعقاد جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ قانون دانوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ میزبان زاہد مصطفیٰ حسب روایت ہر سال ماہ رمضان میں دوست احباب کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کرتے ہیں انہوں نے انکے کاروبار اہل خانہ کی صحت سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میزبان زاہد مصطفیٰ نے کہا کہ ہم بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پنجاب کمیشن کے نائب چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، انکا مزید کہنا تھا کہ ماہ رمضان احساس کرنے کا مہینہ ہے جتنا آپ دوسروں کا احساس کریں اور ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں ماہ رمضان ہمیں ایک دوسرے کی مدد و احساس کا درس دیتا ہے۔

ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ میزبان زاہد مصطفیٰ کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ کمیونٹی کو اکٹھا کر کے سماجی مسائل بارے بات چیت کی جائے انکی خوبی ہے یہ اس بارے پیش پیش ہیں ۔نادر ورک نے کہا کہ افطار پارٹی کے انعقاد پر ہم سب کو مل بیٹھنے کا موقع ملا اور ہم نے کمیونٹی کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی ۔

افطار پارٹی میں شریک دیگر افراد نے بھی دوست احباب کے اکٹھےمل بیٹھنے کو خوش آئند قرار دیا ۔روچڈیل میں کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے بارے ماہ رمضان میں افطار پارٹی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس سے بین المذاہب کمیونٹی کے اندر مثبت پیغام جاتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!