چوہدری عزیز احمد امرہ کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر،سوشلسٹ پارٹی بادالونا کی مقامی قیادت کی شرکت

0

بارسلونا (کاشف شہزاد سے) معروف بزنس مین،یورپ میں کھیلوں کے سفیر اور امرہ گروپ آف کمپنیز اسپین کے ڈائریکٹر چوہدری عزیز احمد امرہ کی طرف سے قرطبہ ریسٹورنٹ کائیے قرطبہ بادالونا میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔

افطار ڈنر کی تقریب کی صدارت حاجی چوہدری تنویر احمد امرہ نے کی ،افطار ڈنر میں فرداناندو کاریرا صدر سوشلسٹ پارٹی بادالونا اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر فرداناندو کاریرا نے مختصر خطاب کرتے ہوئے ہال میں موجود تمام پاکستانیوں کو رمضان کی مبارک باد دی ۔

سینئر صحافی مرزا ندیم بیگ نے تلاوت کی سعادت حاصل کی اور دعا محمد اقبال چوہدری نے کرائی اس موقع پر محمد اقبال چوہدری نے مختصر خطاب میں پاکستانی والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کی تربیت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں جو بہت ضروری ہے۔

سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق نےاسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے اور اختتام پر افطار ڈنر کے میزبان چوہدری عزیز احمد امرہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا چوہدری عزیز امرہ،چوہدری نوید اور چوہدری صابر اختیار تارڑ نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!