کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سرپرستِ اعلیٰ مبارک سعدون المطوع کی رہائش گاہ پر تقریبِ افطار کا انعقاد

0

سفیرِ پاکستان، سفیر ترکیہ، سفیرتاجکستان، سفیر یو این او، ڈیفنس اتاشی ترکیہ ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سفارتخانہ پاکستان، اسپیشل ایلچی گورنر الفروانیة، کویتی اور پاکستانی عمائدین کی شرکت

کویت (عرفان شفیق سے) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا اور پاکستان کے ساتھ اپنی ذاتی اور ترکی سرکار کی وابستگی پر سیرحاصل گفتگو فرمائی۔ کویت، پاکستان اور ترک دوستی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

یہ بات یاد رہے کہ اس تقریب میں ترکی افواج کے ایک اعلیٰ دستے نے کرنل گوکھر دیفنس اتاشی کویت کی معیت میں شرکت کی۔تاجکستان کے سفیر زبید اللہ زبید اور یو این او کے سفیر ڈاکٹر امیرا الحسن نے پاکستان سے اپنے تعلق اور وابستگی کے حوالے سے بات کی۔ تاجکستانی سفیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے خوبصورت ترین لمحات ملک پاکستان میں بسر کیے ہیں۔

گورنر فروانیة کے نمائندہ جناب سلمان الظفیری نے کویت پاکستان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر ایسوسی ایشن رانا اعجاز حسین نے سفراء کرام کی آمد اور میڈیا ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

کے پی ایف اے ایگزیکٹو کونسل کے چاق و چوبند اراکین نے بڑے پروفیشنل انداز سے تمام سفراء کرام کے پروٹوکول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نشستوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پاکستانی تنظیمی صدور، چیدہ چیدہ پاکستانی کمیونٹی ممبران اور کویتی حضرات نے شرکت فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!