شوکت خانم میموریل اسپتال اور ریسرچ سینٹر (کویت چیپٹر) کی جانب سے افطار ڈنر کا انعقاد

0

کویت (محمد عرفان شفیق سے) شوکت خانم میموریل ہسپتال اور ریسرچ سینٹر (ایس کے ایچ اینڈ آر سی، کویت چیپٹر) کی جانب سے ایک شاندار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں پاکستان سے تشریف لائے ڈاکٹر آصف لویا، کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ اور میڈیکل ڈائریکٹر شوکت خانم اسپتال و ریسرچ سینٹر، بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمایاں شخصیات میں انجینئر عبید الرحمن آرائیں، پیر امجد حسین (صدر پی ٹی آئی کویت چیپٹر)، کاشف خان، ڈاکٹر شجاع الدین (صدر ایس پی ڈی کے)، ساجد اشرف ڈائریکٹر کویت کرکٹ، محمد شہزاد الرحمن بٹ (چیئرمین پی ٹی آئی کویت چیپٹر)، آصف جمال (سینئر نائب صدر)، عتیق الرحمن (نائب چیئرمین پی ٹی آئی کویت چیپٹر)، شاہد (ڈائریکٹر واجدہ گروپ)، ناصر سیفی، رانا اعجاز (صدر کے پی ایف اے)، ثاقب مرزا، خالد امین (نائب صدر کے پی ایف اے)، مسعود (سی ایف او کمرشل بینک) اور دیگر معزز پاکستانی شخصیات شامل تھیں۔

تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شوکت خانم اوورسیز کمیونٹی ایمبیسڈر برائے کویت (ایس کے او سی اے) محمد طاہر بشیر نے استقبالیہ خطاب کیا۔ اس کے بعد عزیز ماموجی (ڈی ایم ڈی گلف کنسلٹ) کو دعوت دی گئی، جو اس تقریب کے ماسٹر آف سیریمنی تھے۔ انہوں نے اسٹیج سنبھالتے ہوئے پروگرام کو آگے بڑھایا اور پھر ڈاکٹر آصف لویا کو دعوت دی کہ وہ شوکت خانم اسپتال و ریسرچ سینٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں۔

ڈاکٹر آصف لویا کی پریزنٹیشن کے بعد ایک مختصر تقریر اور مریضوں کی کہانیوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ عزیز ماموجی نے اپنی تقریر میں شوکت خانم اسپتال کے کردار کو اجاگر کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ادارہ کس طرح مستحق مریضوں کے علاج میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے”فرینڈز آف شوکت خانم“ کی خدمات کا ذکر بھی کیا اور آخر میں شوکت خانم اسپتال کا ایک خصوصی ٹی وی کمرشل بھی دکھایا گیا۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں انجینئر عبید الرحمن نے خطاب کیا۔

انہوں نے 1994 میں عمران خان کے اس عظیم اقدام کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے ابتدا میں اس نیک مقصد کے لیے کس طرح تعاون کیا۔ انہوں نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔بعد ازاں، پیر امجد حسین (صدر پی ٹی آئی کویت چیپٹر) کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔

اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے اس نیک مقصد کی حمایت کرتے رہے ہیں اور عمران خان سے ملاقات کے دوران بھی اپنی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے ڈاکٹر آصف لویا کا خصوصی طور پر پاکستان سے تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور محمد طاہر (ایس کے او سی اے) کو اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد پر سراہا۔

اس کے بعد سلطان الکندری کو اسٹیج پر مدعو کیا گیا، جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور خدمت کے جذبے کو سراہا۔ پروگرام کا اختتام مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!