روچڈیل:برطانیہ کی ممتاز کمیونٹی شخصیات ماجد نزیر، سید عباس شاہ اور نواز علی کی جانب سے سینٹ چیڈ چرچ میں افطار پارٹی کا انعقاد
روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) برطانیہ کی ممتاز کمیونٹی شخصیات ماجد نزیر، سید عباس شاہ اور نواز علی نے سینٹ چیڈ چرچ روچڈیل میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں کیگلے کونسل کے مئیر گلفراز حسین ، پاکستان کی ممتاز صحافی سید نجم الحسن باجوہ ،برطانیہ میں جج کے فرائض انجام دینے والے بیرسٹر عابد حسین و کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات آصف رشید بٹ ،ملک عمران خلیل ، ناصر میر، مسرت چوہدری ، ڈاکٹر یونس پرواز ، سید رضوان ہاشمی ،چویدری خالد محمود کی شرکت ۔
مئیر گلفراز حسین نے کہا کہ میرے لیے باعث اعزاز ہےکہ میں آج چرچ میں افطار پارٹی میں شریک ہوں میرا پختہ عزم ہے کہ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی ہو میں نے علماء کرام اور چرچ کے پادریوں کو ایک چھت کے سائے تلے جمع کر کے انکے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا ہے ۔

سید نجم الحسن باجوہ نے کہا کہ اتحاد بین المذاہب کی سب سے اہم مثال کے ہم آج چرچ میں روزہ افطار کر رہے ہیں انکا مذید کہنا تھا کہ ہمارے مادر وطن کے لیے سبق ہے کہ قومیں ایک دوسرے سے محبت کا جذبہ دکھا کر ترقی کرتی ہیں ۔ جج بیرسٹر عابد حسین نے کہا کہ چرچ میں افطار پارٹی کا انعقاد بین المذاہب کمیونٹی کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی زندہ مثال ہے ۔
ناصر میر ، ملک عمران خلیل اور چوہدری مسرت نے کہا کہ چرچ کے اندر افطاری بین المذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و یگانگت کی زندہ مثال ہے ۔ تقریب کے میزبانوں سید عباس شاہ، ماجد نذیر اور نواز علی نے انکی دعوت پر شریک مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں جب افطار پر اہل ایمان اکٹھے ہو کر دعا کرتے ہیں تو اللّٰہ تعالیٰ دعاؤں کو قبول کرتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا رحم و کرم رکھے ،آمین ثم آمین ۔روچڈیل سینٹ چیڈ چرچ میں افطار پارٹی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے بارے انتہائی مثبت قدم ہے۔