برطانیہ کے نامور اکاؤٹینٹ اور ٹائڈی ٹیکس روچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو فاروق قریشی اور انکے لخت جگر فواد فاروق کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) برطانیہ کے نامور اکاؤٹینٹ اور ٹائڈی ٹیکس روچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو فاروق قریشی اور انکے لخت جگر فواد فاروق کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار پارٹی کا انعقاد ،مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد ڈپٹی لیڈر علی عدالت و دیگر سرکردہ شخصیات کونسلرز وزیر شاہ ،پروفیسر افتخار احمد ، کمیونٹی راہنما جاوید اختر ، عبد الروف قریشی ،ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ ،پرویز اختر ، سالیسٹر نزاکت خان ،عاصم علی ،قمر زمان ،منیب قریشی ، محمد رزاق ، محمد شوکت کی شرکت۔

مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے میزبان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوست احباب کے ساتھ افطار پارٹی میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ۔ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ نے کہا کہ ایک بار پھر انہیں مئیر سے ملاقات کا موقع ملا اس پر میں میزبان فاروق قریشی کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

میزبان فاروق قریشی نے کہا کہ مئیر شکیل احمد کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے ہماری افطار پارٹی دعوت قبول کر کے ہماری عزت افزائی کی انکا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی میزبان فاروق قریشی کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مئیر روچڈیل کمیونٹی کے دیگر اہم افراد کے ساتھ افطار کرنے اور ایک دوسرے سے باہمی تبادلہ خیال اور کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق و یگانگت کو فروغ دینے بارے سیر حاصل گفتگو کی ۔

ماہ رمضان کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ ،صبر و تحمل اور معاف کرنے کا درس دیتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!