23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر روچڈیل کونسل کے میئر شکیل احمد کی زیر قیادت پرچم کشائی کی تقریب
روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر راچڈیل ٹاؤن ہال کے روچڈیل کونسل کے میئر شکیل احمد کی قیادت میں آج صبح دس بجے پاکستان کے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں میئر راچڈیل شکیل احمد کے علا وہ میئر راچڈیل کونسورٹ کونسلر رچیل میسی ،کونسلرز ،کمیونٹی لیڈرز،بزنس کمیونٹی ڈاکٹرز مرد و خواتین پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے سر کردہ رہنماؤں نے بھر پور شرکت کی۔
مئیر روچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ 23 مارچ قراردادپاکستان منظور ہوئی یہ ایک تاریخی دن تھا ۔ مئیر کنسورٹ کونسلر ریچل میسی نے کہا کہ روچڈیل میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق مثالی امید ہے رشتہ مذید گہرا ہو گا ۔
چو ہدری خالد محمود نے پاکستان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، ڈاکٹر ہمایوں ،کونسلر ارشد محمود،غلام رسول شہزاد و دیگر سرکردہ شخصیات کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان ہمیں قرارد پاکستان کی یاد دلاتا ہے جس دن پاکستان کے قیام بارے قرارداد منظور کی گئی اور اسکے سات سال بعد پاکستان معرض وجود میں آیا ۔
ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانی کو یاد رکھنا چاہیے، انہوں نے ہمیں ایک علیحدہ مسلمان ریاست دی جس میں ہم آج آزادی سے سکون کا سانس لے رہے ہیں۔