عمران علی چوہدری سفارتکاری کاوسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت جو دیگر سفارتخانوں کیلئے ایک نمونہ ہے،قونصل جنرل بارسلونا

0

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) بارسلونا سے بہت اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں، نئے قونصل جنرل مرزاسلمان بابر بیگ قونصلیٹ کو مجھ سے بہتر طریقے سے چلائیں گے اور قونصلیٹ کی سروس بھی مزید بہتر ہوگی، سلمان بیگ بہت سی اہم پوسٹنگ پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سابق قونصل جنرل بارسلونا اور عمان میں پاکستان کے نئے سفیر عمران علی چوہدری نے سینئر صحافی سپین جاوید مغل اور نوید اندلسی کامینولیگال کی جانب سے منعقدہ الو داعی تقریب میں کیا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نئے قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ نے کہا کہ عمران علی چوہدری سفارتکاری کاوسیع تجربہ رکھنے والے مقبول آفیسرہیں، ان کی شخصیت دیگر سفارتخانوں کے لئے ایک نمونہ ہے، انہوں نے قونصلیٹ میں ایک تجربہ کار ٹیم تیار کی ہے جو ان کی محنت کی عکاس ہے۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے نوجوان ماہر قانون نوید احمد اندلسی نے حاضرین محفل کا نئے قونصل جنرل سے تفصیلی تعارف کروایا جبکہ جاوید مغل نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکر یہ ادا کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے سینئر رہنما محمد اقبال چوہدری، صدر قلم قافلہ سپین ارشد نذیر ساحل ،راحیل اکرم ایڈووکیٹ، احمد عبدالقادر ایڈووکیٹ، نوید سحر اوراسد اقبال قادری نے بھی اظہار خیال میں عمران علی چوہدری کی شخصیت اور ان کی طرف سے گزشتہ تین برسوں میں بارسلونا اور سپین بھر کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے کی گئی کاوشوں پر گفتگو کی اور اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!