پاک ڈونرز کی ٹیم کی جانب سے انچارج کوآرڈینیٹر نعمان اسلم گھمن کے اعزاز میں عشائیہ

0

کویت (محمد عرفان شفیق سے) پاک ڈونرز کی ٹیم کی جانب سے انچارج کوآرڈینیٹر نعمان اسلم گھمن کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے انچارج کوآرڈینیٹر نعمان اسلم گھمن کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور نئے انچارج کوآرڈینیٹر عبدالوحید جابر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ خون کے عطیات کے ذریعے انسانیت کے خدمت کے جذبے سے سرشار نعمان اسلم گھمن اور انکی پوری ٹیم بانی عامر حمید اور احسان الحق کے بعد کویت میں مقیم ناصرف پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے بلکہ دیگر قومیتوں کے افراد بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

2011؁میں لگنے والا یہ پودا اب تناور درخت بن چکا ہے اور کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ شرکاء سے فیصل مرزا، زبیر شرفی، سہیل یوسف، عبداللہ عباسی، ڈاکٹر رحمت اللہ، ڈاکٹر شجاع الدین، رانا اعجاز سہیل، عارف بٹ اور منیر گجر نےاظہار خیال کیا اور نعمان اسلم گھمن کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔

آخر میں پاک ڈونرز کی ٹیم اور پاکستان ویمن فورم کویت کی جانب سے انچارج کوآرڈینیٹر نعمان اسلم گھمن کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]