ویانا میں پاک فرینڈز آسٹریا کے زیرانتظام 23 مارچ پاکستان ڈے اور سالانہ عید ملن تقریب کا اہتمام

0

ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) ویانا میں پاک فرینڈز آسٹریا کے زیر انتظام 23 مارچ پاکستان ڈے اور سالانہ عید ملن پارٹی کی تقریب کا اہتمام چھ اپریل بروز اتوار دوپہر ایک بجے مقامی ہال میں کیا گیا۔جس میں انگلینڈ،جرمنی،اٹلی اور آسٹریا کے مختلف شہروں،سالزبرگ،لنز،سٹائرمارک،گراس سے پاکستانی کمیونٹی اور انٹرنیشنل کمیونٹی نے گروپوں کی صورت میں اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔

خواتین بچوں اور بڑوں نے تقریب میں شرکت کرکے پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا اور سبزہلالی پرچم تلے جمع ہو کر اظہارِ یکجہتی کیا اور پیغام دیا کہ ہم ایک ہیں، تقریب میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے سفیر پاکستان کامران اختر،ہیڈ آف چانسری عدیل خان آفریدی، کمیونٹی افیئرز کونسلر شہزاد سلیم اور ساتھ سفارت خانہ کے اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں اسٹریا کی ایس پی او پولیٹیکل پارٹی کے لیڈر عمر الراوی، (ایس او زیڈ) پولیٹیکل پارٹی کے صدر حاکان گردو ،پولیٹیکل لیڈر نعمان اعوان،سلیم بلجن،خاتون لیڈر سالی عطایا سابق صدر اسلامک گمائندے شارف فوت سینک نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز عبدالرحمان شاہ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت شریف پڑھنے کی سعادت قاری شبیر نے حاصل کی۔

پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر معروف عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اپنے خطاب میں مہمانوں کا 23 مارچ پاکستان ڈے اور سالانہ عید ملن تقریب( پی ایف اے) کے ساتھ منانے پر تمام حاضرین شرکاء اور سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں بچیوں اور بچوں نے مختلف ٹیبلوں، گیت سنا کر پنڈال میں موجود سیکڑوں حاضرین سے خوب داد وصول کی اور بزم قوالی اور غزلیات کیلئیے یورپ کا مشہور گروپ “ قافلہ موسیقی” نے اپنی پرفارمنس پیش کی۔

سفیر پاکستان نے اپنے مختصر خطاب میں پاک فرینڈز آسٹریا کو پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کرنے پر اور حاضرین شرکاء کو 23 مارچ پاکستان ڈے اور سالانہ عید ملن پارٹی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اصل تو آپ لوگ سفیر ہیں جو دیار غیر میں اپنوں سے دور رہ کر بھی پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ایک ساتھ جمع ہو کر پاکستان کی تقریبات مناتے ہیں۔ جو بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ اسی طرح پیار اور محبت سے خوشیاں منایا کریں۔

آسٹریا پولیٹیکل پارٹی کے لیڈر عمر الراوی نے اپنے خطاب میں پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اج مجھے اس پروگرام میں بلایا گیا۔ میں تمام لوگوں کو اپنی جانب سے عید مبارک کہتا ہوں۔ 27 اپریل کو ویانا میں الیکشن ہو رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب (ایس پی او) کو ووٹ دے کر جتوائیں اور ہمیں مضبوط کریں۔ اپنے خطابات میں (ایس او زیڈ) پولیٹیکل پارٹی کے صدر حاکان گردو ،پولیٹیکل لیڈر نعمان اعوان،سلیم بلجن اور خاتون لیڈر سالی عطایا میں خصوصی خطاب کیا۔

سب سے پہلے انہوں نے عید کی مبارک باد پیش کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا مسلمانوں کو اس وقت اسٹریا میں بہت ضرورت ہے کہ کوئی ان کا لیڈر آگے آئے ہماری جماعت کا مقصد مسلمانوں کے لیے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ مسلمانوں کے حقوق کے لیے ہم اواز اٹھانا چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت اس بار ویانا الیکشن میں جیتے اور ہم کھل کر اپنے مسلمان بہن بھائیوں کا ساتھ دیں۔ خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہوئے لیڈر سالی عطایا نے کہا کہ مسلمان خواتین کے لیے ہم ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں جس میں خواتین کے حقوق پر ہم بات کر سکیں۔

مسلم خواتین جو کہ بہت بڑی تعداد میں ویانا میں رہائش پذیر ہیں، ان کو مواقع حاصل ہوں کہ وہ آگے بڑھ سکیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ ہماری پارٹی کے ممبران کو 27 اپریل ویانا کے الیکشن میں ووٹ دیں تاکہ ہم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کر سکیں۔ سفیر پاکستان اور سالزبرگ سے آئے ہوئے مہمان چوہدری غلام مصطفیٰ گجر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔اسٹیج پر کمیونٹی کونسلر شہزاد سلیم کی اہلیہ اور چوہدری غلام مصطفیٰ گجر کی اہلیہ نے تمام بچوں کو تحائف پیش کیے۔

پی ایف اے کے صدر عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے اجتماعی دعا میں فلسطین و کشمیر پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ بعداز پاک فرینڈز آسٹریا کی جانب سے مہمانوں کے لیے،لذیذ کھانوں سویٹ ڈشوں،مشروبات چائے وغیرہ سے تواضع کی گئی۔ تقریب کے آخر میں پاک فرینڈ آسٹریا کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام لوگوں کا 23 مارچ پاکستان ڈے اور سالانہ عید ملن پارٹی میں آنے کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]