آج فکر اقبال کو عام کر نے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر آصف محمود جاہ

0

آج فکر اقبال کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے،اس کیلئے تھنک ٹینک بھی بننے چاہئیں

لاہوروالوتم فخر کروگے کہ اقبال تمہارے پاس ہے،اکبر الہ آبادی

کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی برسی کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر سے) علامہ اقبال کی برسی کے موقع پر سیمینار سے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ ،ڈائریکٹراقبال اکادمی عبدالروف رفیقی اور دیگر مقررین کا اظہار خیال-آ ج فکر اقبال کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے،اس کے لئے تھنک ٹینک بھی بننے چاہئیں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب نے کسٹمز ہیلتھ کیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی برسی پر منعقدہ سیمینار میں صدارتی خطاب میں کی، انھوں نے کہا کہ تر کی کے دورہ کے دوران قونیہ میں مولانا روم کے مزار کے قریب علامہ اقبال کی علامتی قبر سے اندازہ ہوا کہ ایران ہی نہیں ترکی کے عوام بھی اقبال سے عقیدت رکھتے ہیں اور اقبال کی شاعری کے بھی دیوانے ہیں ۔

اقبال اکادمی کے ڈائریکٹر عبدالروف رفیقی نے کہا اقبال کا پیغام روح کی حیثیت رکھتا ہے، ہم دیانتداری سے من حیث القوم کام لیں تو یہ حقیقت ہے کہ ہم اس کی فراموشی کے مرتکب ہوئے ہیں، اقبال کانفرنس میں وفد کے ایک رکن نے بتایا تھا کہ بخارا میں اقبال کے اشعار زبان زدِ عام تھے جس کے باعث روس سے آزادی ملی۔

ماہر اقبالیات عنائت علی نے کہا اقبال نے قوم اور ملت اسلامیہ کی جو رہنمائی کی وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں، اکبر الہ آباد ی کہا کرتے تھے امت کا بڑا دماغ لاہور میں رہتا ہے لاہوروالوتم فخر کروگے کہ اقبال تمہارے پاس ہے ۔

اس سیمینار سے ڈاکٹر عابدہ بتول اور خالد یزدانی نے خطاب کیا جبکہ مرغوب ہمدانی نے کلام اقبال سنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]