پیرس میں ایفل ٹاور کے سائے تلے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد

0

پیرس(سلطان محمود سے) خوشبوئوں کے شہر پیرس میں ایفل ٹاور کے سائے تلے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیاگیا، قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے سینکڑوں اوورسیز پاکستانی، لوکل کمیونٹی، بچوں، نوجوانوں سکھ کمیونٹی ، صحافیوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی۔

ریلی کو کشمیری رہنما مرزا آصف جرال اور حاجی اصغر جیلانی نے آرگنائز کیا، ای یو پاک فیڈریشن یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال لوہسر نے خصوصی طور پر شرکت کی،اس دوران پیرس کی فضائیں مودی مردہ باد ، انڈین آرمی ٹیررسٹ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور اس کے سپہ سالار کے ساتھ اپنی بھرپور وابستگی کا اظہار کیا اور پاکستان کے دشمنوں کو للکار کر یہ پیغام دیا کہ پاک فوج اُن کی “ریڈ لائن” ہے جس کو وہ کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔

شرکاء نے یک زبان ہو کر سب سے پہلے پاکستان کے نعرے لگائےاور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ پیرس کی عوام کا پاکستان اور پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار دیکھ کر خوشی ہوئی۔

نریندر مودی کو للکارتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تم نے پاکستان کا پانی روکا تو تمہاری اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]