اولڈہم لائبریری میں عائزہ خان کی کتاب’’daddy’s always near ‘‘ کی تقریب رونمائی

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر سے) عائزہ خان نے اپنے معصوم بیٹے کے لیے مرحوم شوہر کی یاد میں daddy’s always near کے نام سے کتاب لکھی جسکی تقریب رونمائی اولڈہم لائبریری میں ہوئی ۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم ، اولڈہم کونسل کی لیڈر عروج شاہ، بی بی سی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی ریٹائرڈ راحیلہ بانو ،مائنڈز میڈیا کرییٹو کی روح رواں فرزانہ افضل ، چائے گروپ اولڈہم کی چیف ایگزیکٹو نجمہ خالد ، سابق کونسلر یاسمین طور اور کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات کی خصوصی شرکت ۔

رکن برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم نے کہا کہ عائزہ خان کی کاوش قابل ستائش و فخر ہے ،انہوں نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک مثبت کارنامہ انجام دیا،میں نے بھی کورونا وائرس کے کمیونٹی پر اثرات بارے ایک مختصر دورانیہ کی فلم بنائی ہے ۔

کتاب کی مصنفہ عائزہ خان نے کہا کہ انہوں نے یہ کتاب اپنے ننھے بیٹے سائرس کے لیے لکھی تاکہ جب وہ بڑا ہو جائے تو اس معلوم ہو کہ گو اسکا والد دنیا سے چلا گیا لیکن اسکا پیار اسکے ساتھ ہے ۔ سابق کونسلر یاسمین طور نے کہا کہ کتاب ایک ماں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتی ہے اور اس نے اپنے بیٹے کی مدد کے لیے کتاب لکھی ۔

فرزانہ افضل نے کہا کہ کتاب جذبات و احساسات سے بھرپور اور ایک ماں کے اپنے بیٹے کو مرحوم باپ کی یادوں سے وابستہ رکھنے کی ترجمانی کرتی ہے ۔کونسل لیڈر عروج شاہ نے کہا کہ عائزہ نے اپنے بیٹے کو مرحوم باپ کی یادوں سے جڑے رہنے کے لیے کتاب لکھی جو خوش آئند ہے ۔چا

ئے وویمن گروپ کی روح رواں نجمہ خالد و دیگر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کتابیں بچوں کے لیے خاص ہوتی ہیں اس کتاب سے راہنمائ کے ساتھ زندگی گزارنے کا ہنر آتا ہےڈیڈی آلوئز نیعر daddy’s always near کتاب معاشرے میں ان خواتین کے لیے مشعل راہ ہے جنکے خاوند اپنے کم عمر بچوں کو چھوڑ کر عارضی دنیا چھوڑ کر ابدی نیند سو جاتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]