روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد نے پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر، کریٹیو مائنڈ میڈیا اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے وفود کو اعزازی اسناد سے نوازا

0

روچڈیل (محمد فیاض بشیر سے) روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد نے پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر ، کریٹیو مائنڈ میڈیا، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے وفود کو اپنے چیمبر بلا کر اعزازی اسناد سے نوازا ۔ مئیر شکیل احمد نے کہا کہ پاکستان پریس کلب برطانیہ نے برطانیہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان باہمی روابط بارے کمیونٹی کو آگاہی دی تعریفی اسناد کے اصل حقدار ہیں۔

انکا مذید کیا کہنا تھا انکی صحافتی و کمیونٹی خدمات کے صلہ میں انہیں تعریفی اسناد سے نوازا ، پاکستان پریس کلب برطانیہ گریٹر مانچسٹر کے صدر اسحاق چوہدری نے کہا کہ مئیر شکیل احمد نے پچھلے ایک برس کے دوران جسطرح کمیونٹی کی خدمت کو اپنا شعار بنایا وہ تاریخ کا حصہ ہو گی ہماری عزت افزائی پر انکا دلی شکریہ۔

سینئر صحافی اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے نمائندہ تجمل نے کہا کہ مئیر نے جسطرح ہماری عزت افزائی کی قابل ستائش و تعریف ہے، جسطرح انہوں نے روچڈیل کمیونٹی کی خدمت کی اس سے پاکستان کا نام روشن ہوا ۔کرییٹو مائنڈ میڈیا کی روح رواں فرزانہ افضل نے کہا کہ مئیر نے اپنی مئیر شپ مدت کامیاب گزاری اس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے ہماری میڈیا اور کمیونٹی خدمات کے صلہ میں اعزازی اسناد سے نوازا جس پر ہم انکے مشکور ہیں ۔

ممتازصحافتی شخصیت عارف چوہدری نے کہا کہ مئیر شکیل احمد کی روچڈیل کونسل کی خدمات قابل ستائش ہیں ،میں نے انکی مصروفیات کو نوے فیصد ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا اور انہوں نے روچڈیل میں بسنے والی بین الثقافتی کمیونٹی کی بلا تفریق خدمت فرض سمجھ کر ادا کیا ،دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں بحیثیت کونسلر بھی کمیونٹی کی خدمت کا ایسے ہی موقع دے ۔

کونسلرپروفیسرافتخار احمد نے کہا مئیر کی خدمات کا احاطہ انکی کونسل میں آخری الوادعی اجلاس میں کروں گا ،لیکن انہوں نے کمیونٹی کی خدمت میں قابل ستائش کارنامہ انجام دیا ۔اس موقع پر چوہدری الطاف شاہد سدھو، ندیم ارشاد، نواز علی و دیگر نے بھی مئیر کی روچڈیل کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے تاریخ کا حصہ قرار دیا اور انکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

روچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر شکیل احمد نے میڈیا اور کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نواز کر بالغ نظری کا ثبوت دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]