سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی کی آئرش ایمبیسڈر لیوک فینی سے ملاقات، عالمی امور پرتبادلہ خیال

0

برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین کی پولیٹیکل اور سکیورٹی کمیٹی میں آئرلینڈ کے نمائندے ایمبیسڈر لیوک فینی سے ملاقات کی ہے۔

سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں انہوں نے ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر خیالات کا تبادلہ کیا جبکہ دونوں شخصیات نے عالمی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے قوانین پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]