چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ "چین میں خریدیں، 2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن” اور ” گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی تجارتی پریمئم مصنوعات کی فراہمی” کی میڈیا مہم شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی۔

اتوار کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ بنیادی ڈھانچے کے روابط کے ساتھ کھپت کے وسائل کے "نرم انضمام” کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں، جو عالمی کھپت کے نقشے پر چین کےتعاون کا ایک نیا دور تشکیل دیں گے

۔ سی ایم جی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ معیار کے پروگرام بنائے ہیں، اور بڑے پیمانے پر ملٹی میڈیا کے اقدامات کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے، جس سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل کو واضح طور پر دیکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی اندرون اور بیرون ملک اپنے مضبوط مواصلاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چین میں کھپت ، ڈریگن بوٹ اور معمر افراد سے متعلق معیشت پر توجہ مرکوز کرے گا ، کھپت اور صنعت کے گہرے انضمام کو فروغ دیتے ہوئے گریٹر بے ایریا کی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

چائنا میڈیا گروپ نے کئی سالوں سے وزارت تجارت اور متعلقہ صوبوں ، خود اختیار علاقوں اور شہروں کے ساتھ کھپت کے فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]