چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں افریقی سفیروں سے ملاقات کی اور افریقہ ڈے منایا۔ چین میں تعینات افریقی ممالک کے دیگر سفیروں نے چین اور افریقہ کی یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔

اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سفیروں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سفارتکاری کی ترجیح کے طور پر برقرار رکھے گا ، بنیادی مفادات اور خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا اور افریقی ممالک کا سب سے مخلص دوست اور قابل اعتماد شراکت دار بنے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رواں سال چین افریقہ تعاون پر فورم کے قیام کی 25 ویں سالگرہ ہے اور چین افریقہ تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین افریقہ تعاون پر فورم کے نتائج پر عمل درآمد کے لیے کوآرڈینیٹرز کا وزارتی اجلاس صوبہ حونان میں منعقد ہوگا۔ ہم اس اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین اور افریقہ کی مشترکہ جدیدکاری کو تیز کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]