آئی ایم ایف کی برطانیہ کو 2025-26 میں ترقی کی نوید، ٹیکس پالیسی پر خبردار

0

لندن (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے برطانیہ کی معاشی ترقی کی پیش گوئی میں اضافہ کر دیا، چانسلر کو ٹیکس و اخراجات کے توازن پر خبردار کیا ہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے برطانیہ کی معیشت سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں اس کی ترقی کی شرح میں اضافہ کرتے ہوئے 2025 میں 1.2 فیصد اور 2026 میں 1.4 فیصد نمو کی پیش گوئی کی ہے۔

تاہم، آئی ایم ایف نے چانسلر ریچل ریوز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹیکس اور روزمرہ اخراجات پر سختی سے اپنے مقرر کردہ اصولوں پر عمل کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال کے ابتدائی مہینوں میں برطانیہ کی معیشت نے "قابل ذکر بہتری” دکھائی، جس کا سہرا صارفین کی جانب سے خریداری میں اضافہ اور کاروباری سرمایہ کاری کو دیا گیا۔

تاہم، رپورٹ میں عالمی تجارتی کشیدگی، امریکی محصولات، اور مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال جیسے عوامل کو آئندہ سال ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کے منصوبہ بندی کے اصلاحاتی اقدامات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد ہوا تو یہ ترقی کی رفتار بڑھا سکتے ہیں۔

چانسلر ریچل ریوز نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:”یہ رپورٹ حکومت کی درست معاشی سمت کی تصدیق کرتی ہے۔ ہمارے تجارتی معاہدے روزگار کے تحفظ، سرمایہ کاری میں اضافے اور مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

"دوسری جانب، شیڈو چانسلر میل اسٹرائیڈ نے چانسلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:”ریچل ریوز نے پہلے ہی مالیاتی قواعد میں ردوبدل کر کے بھاری قرض لینے کی راہ ہموار کی ہے، اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مالیاتی منڈیوں کا اعتماد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔”آئی ایم ایف نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بجٹ کی نگرانی کے عمل میں سادگی لاتے ہوئے سال میں ایک بار بجٹ رپورٹ شائع کرے تاکہ پالیسی سازی میں یکسوئی پیدا ہو سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]