لندن (نمائندہ خصوصی) برطانوی حکومت نے گاڑی چلانے والوں کے لیے خوشخبری دے دی۔ اب پارکنگ کے لیے مختلف ایپس ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
بلکہ "نیشنل پارکنگ پلیٹ فارم” کے تحت ڈرائیور کسی بھی بڑی ایپ سے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے،بشرطیکہ وہ کار پارک اس نظام میں شامل ہو۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے وقت اور جھنجھٹ دونوں بچیں گے( ۔آر اے سی) نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے لیکن کہا کہ زیادہ سے زیادہ پارکنگ آپریٹرز کو اس میں شامل کرنا ضروری ہے۔
یہ نظام اب برٹش پارکنگ ایسوسی ایشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی مزید علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔