ایتھنز (پرویز احمد مغل سے) فرینڈز آف انڈس ہسپتال کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال کے بارے میںآگاہی سمینار کا انعقاد ایتھنز کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا جس میں پاکستان کمیونٹی سیاسی سماجی تاجر برادری اور صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی،سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، تلاوت قرآن پاک علامہ محمد نواز ہزاروی نے کی ۔ اس کے بعد قومی ترانہ سنایا گیا۔ قومی ترانے کے احترام میں تمام شرکا احترام کھڑے ہو گئے۔
منعقدہ تقریب میں انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری خاں اور پاکستان کے مقبول شاعر اینکر سید وسی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان گریس چیمبر اف کامرس کی صدر روبینہ مارکوپولو مہمان خصوصی تھیں۔ فرینڈز اف انڈس ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز احمد نے شرکا کو انڈس ہسپتال کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے اگاہ کیا او ڈاکومنٹری فلم دکھائی ۔ جس میں موبائل کلینک اور مٹرینٹی ہوم ۔ بچوں کے کینسر کے علاج مزید ہسپتالوں کی تعمیر اور خدمات کی توسیعی منصوبے شامل تھے۔

انڈس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عبدالباری خان نے اپنے خطاب میں انڈس ہسپتال کے قیام اور ابتدائی کوششوں انڈس ہسپتال کی فلاحی سفر کے بارے میں تفصیلات بیان کی اور ملک بھر میں صحت کی سہولیات اور ان کی فراہمی اور حکومت پاکستان کی طرف سے کچھ بڑے ہسپتالوں کی مینجمنٹ کی ذمہ داری بھی انڈس ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کی ہیں ۔
شرکا نے فرینڈز اف انڈس ہسپتال کی ٹیم کو پاکستان کمیونٹی کی طرف سے یقین دلایا کہ یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اس فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے گی اور ہر ممکن تعاون کرے گی۔ سید وصی شاہ نے اپنا مشہور کلام فریب سنا کر سامعین سے بھرپور داد وصول کی ان کی شاعری نے حاضرین کے دل موہ لیے ۔
یونان کے مشہور شاعر مرزا نعیم نے بھی اپنا کلام سنایا اور خوب داد وصول کی۔ پاکستان جرنلسٹ کلب رجسٹرڈ یونان کے جنرل سیکرٹری مرزا رفاقت نے بھی تقریب سے خطاب کیا پروگرام کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی اور شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا پروگرام کا انعقاد فرینڈز اف انڈس ہسپتال کی ٹیم پاکستان جرنلسٹ کلب رجسٹرڈ یونان کے سینئر نائب صدر نمائندہ پی ٹی وی ظفر ساہی اور جنرل سیکرٹری مرزا رفاقت حسین اور اشراق نذیر نے کیا۔