یورپ کا نئی جدت مہم کا آغاز، اعلیٰ ٹیک کمپنیوں کیلئے "اسٹارٹ اپ و اسکیل اپ” حکمت عملی متعارف

0

برسلز (حافظ اُنیب راشد) یورپ نے اپنے آپ کو جدت طرازی میں دنیا کی اولین منزل بنانے کی غرض سے نئی سٹارٹ اپ اور سکیل اپ مہم شروع کردی ہے،اس مہم کے تحت یورپین یونین میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کی ترقی، عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور یورپ میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے حکمت عملی شامل ہے ۔

یہ مہم یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کی جانب سے دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ریسرچرز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے شروع کردہ ” چوز یورپ ” مہم کا حصہ ہے۔ جس کے تحت یورپین یونین کے تمام 27 ممالک میں مختلف اہم موضوعات پر تحقیق کیلئے 60 طرح کی فنڈنگ اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

اسی حوالے سے یورپین کمیشن نے آج سے ای یو سٹارٹ اپ اور اسکیل اپ حکمت عملی شروع کردی ہے تاکہ یورپ کو ٹیکنالوجی سے چلنے والی عالمی کمپنیوں کو شروع کرنے اور ان کے آگے بڑھنے کیلئے ایک بہترین جگہ بنایا جائے۔

اس سکیم کے تحت آئندہ مہینوں کے دوران جن 5 اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی ان میں انتظامی بوجھ اور آسان اصولوں کے تحت اختراعی دوستانہ ماحول کو فروغ دینا، بہتر فنانسنگ، لیب سے مارکیٹ تک تیز تر سفر کے قابل اعلٰی صلاحیتوں کو راغب کرنا اور برقرار رکھنا اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ آسان معاہدے کی شرائط پیش کرنا شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]