لندن:ہائی کمشنرڈاکٹر محمد فیصل کی پاکستانی نژاد وکلاء سے ملاقات، بھارتی جارحیت پرمشاورت

0

لندن (نمائندہ خصوصی) لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد وکلاء کو پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اعتماد میں لیا۔

وکلاء نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے بھرپور جواب کو سراہا اور عالمی محاز پر پاکستان کیساتھ کھڑے ہونے کا عندیہ دیا اور کہا کہ بھارت سندھ طاس کے معاہدے سے یکطرفہ دستبردار ہوکر عالمی اداروں کو چیلنج کررہا ہے۔

پانی ہماری ریڈ لائن ہےاسکا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائیگا، جنگ آخری حربہ ہے لیکن امن کی خواہش رکھنا ہماری طاقت ضرور ہے کمزوری نہیں ، برطانیہ کے طول و عرض سے چیدہ چیدہ وکلاء نے اس ملاقات میں شرکت کی۔

ایسی ملاقاتیں جاری رکھنے اور سندھ طاس معاہدے سمیت پاکستانی موقف پرعوامی آگہی مہم جاری رکھنے پر اتفاق، بیرسٹر امجد ملک ، ڈاکٹر لیاقت ملک، چوہدری عنصر محمود، ڈاکٹر شمع جونیجو ، بیرسٹر راشد اسلم ، رضوان سلہریا، سلطان قاضی، عمران پاناوالا اور دیگر وکلاء کی خصوصی شرکت۔

ڈپٹی ہائی کمشنر اور فرسٹ سیکرٹری سمیت ہائی کمشنریٹ آفس کا عملہ بھی کانفرنس میں پیش پیش رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]