پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی سطح پر اٹھائے گی، پی پی پی کینیڈا

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کی صدر چوہدری جاوید گجر ، جنرل سیکرٹری راؤ محمد طاہر اور دوسرے عہدے داروں نے پانچ فروری کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر پر سمجھوتا کرنے پر قوم عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔

جب سے عمران خان حکومت میں آیا ہے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا اور وہ ملک بھی پاکستان کی بجا ئے ہندوستان سے دوستی کر رہے ہیں جو ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللہ بہت جلد اقتدار میں آ کر مسئلہ کشمیر کو دوبارہ عالمی سطح پر اٹھائے گی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!