ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،جاوید گُجر، راؤ طاہر

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری جاوید گُجر اور جنرل سیکرٹری راؤ طاہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ندیم افضل چن کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی بھی نظریاتی کارکن کسی بھی پارٹی میں چلا جا ئے لیکن اس کی روح پارٹی میں ہی رہتی ہے، اسی لیے کوئی بھی نظریاتی کارکن زیادہ دیر تک دوسری پارٹی میں نہیں رہ سکتا اور لوٹ کے پیپلز پارٹی میں ہی آتا ہے۔

ندیم افضل چن واپس اپنے گھر آئے ہیں اور اُن کی واپسی سے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب میں اور مضبوط ہو گی۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری کا لانگ مارچ اور عوامی سیلاب عمران حکومت کو تنکوں کی طرح بہا لے جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!