پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم قرارداد پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

0

لندن(نمائندہ خصوصی)پاکستان ہائی کمیشن لندن میں 82 ویں یوم قرارداد پاکستان پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قائم مقام ہائی کمشنر فیصل عزیز نے قومی ترانے کی دھن ہر پرچم کشائی کی ،اس موقع پر فضا مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔

ہائی کمیشن میں تعینات مسلح افواج کے افسران نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی ۔قائم مقام ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل عزیز نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم بلند کیا۔تقریب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد قومی لباس پہن کر شریک ہوئی شرکا مسلسل پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔

ڈپٹی ہائی کمشنر فیصل عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں پرامن ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ۔برطانیہ کی کاروباری شخصیات نے پچھلے کئی سالوں پاکستان میں ترسیلات زر بھیج کر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن لندن نے کمیونٹی کی بہتری کے لیے قونصلر سروس کو بہتر کرنے سے لیکر ویزا سروس کو مزید فعال کیا ہے اور کمیونٹی کی خدمات کے لیے ہمارا عملہ چھٹیوں میں بھی خدمات مہیا کرتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!