اسلامک کمیشن سپین اور پاک فیڈریشن سپین کے وفد کی سپین میں مسلمانوں کے مسائل پر اہم ملاقات

0

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل )اسلامی کمیشن سپین کا تاریگا (lleida) میں ایک اجلاس ہوا جس میں اسلامی کمیشن کے کاتالونیا میں مندوب و صدر محمد الغائدونی اور ان کی خصوصی دعوت پر پاک فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر ، محمد شفیق تبسم، طاہر فاروق وڑائچ اور ذوالفقار احمد مغل نے شرکت کی ۔

اجلاس میں میڈرڈ سے اسلامی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ایمن ادلبی اور سیکرٹری جنرل محمد اجانا بھی شریک ہوئے اور اجلاس کی صدارت کی، سپین میں مسلمانوں کے مختلف مسائل اور حقوق و فرائض پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ایمن نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوان بچوں کو دین کی تعلیم دینے پر توجہ دینی چاہئے ورنہ ہم سب کچھ کھو دیں گے ۔

اجلاس کے بعد پاک فیڈریشن کے وفد کی ڈاکٹر ایمن ادلبی اور محمد اجانا کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں سپین میں مسلمانوں کے مسائل اور حقوق کے لئے مل کر کوشش کرنے کے علاوہ اسلامی تہواروں پر دن کے اختلاف کو دور کرنے پر غور کیا گیا۔

آخر میں پاک فیڈریشن کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے انھیں بارسلونا آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!