ڈاکٹر ندا کرمانی برینڈییز یونیورسٹی میسا چوسٹس امریکہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر مقرر

0

نیویارک(طاہر محمود چوہدری)لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسیز (لمز) میں سوشیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ندا کرمانی کو تعلیمی سال 2022-2023 کے لیے میڈلین ہاس رسل وزٹنگ ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سائوتھ ایشین سٹڈیز، برینڈئیز یونیورسٹی میساچوسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسرندا کرمانی اس وقت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں مشتاق احمد گورمانی سکول آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں سوشیالوجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، وہ صنف اور جنسیت کے مطالعہ مائنر کی کوآرڈینیٹر بھی ہیں، ڈاکٹرندا کرمانی ایک ممتاز، حقوق نسواں کی عوامی دانشور ہیں، جنہوں نے بھارت اور پاکستان میں جنس، اسلام، خواتین کی تحریکوں، ترقی اور شہری علوم سے متعلق مسائل پر بڑے پیمانے پر ان کے ریسرچ پیپرز شائع ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی 2007ء میں مانچسٹر یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں مکمل کی، ان کی کتاب ’’سوال ’دی مسلم ویمن‘: آئیڈینٹیٹی اینڈ انسیکیوریٹی ان این اربن انڈین لوکلٹی‘‘ اشاعتی ادارے روٹلیج نے 2013 میں شائع کی تھی، برینڈیز یونیورسٹی میں، پروفیسر ندا کرمانی2 کورسز پڑھائیں گی، اپنی تحقیق پر عوامی لیکچر دیں گی اور کراچی میں لیاری میں شہری تشدد، جنس اور عدم تحفظ پر اپنی تحقیق اور تحریر جاری رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!