نیویارک (طاہرمحمود چوہدری) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر اور (این وائی پی ڈی) میں پرموٹ ہونے والے پہلے پاکستانی ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا آج کل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری سرور سے لاہور میں ملاقات کی اور امریکہ میں مقیم مسلمانوں اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔
عدیل رانا نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ بھی دیکھا اور آسٹریلیا کے پاکستان آ کر کھیلنے کی تعریف کی، پاکستان پہنچنے سے پہلے عدیل رانا نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔
عدیل رانا نے گزشتہ روز پاکستان میں اپنی دیگر اہم ملاقاتوں کے علاوہ کراچی میں مزار قائدؒ پر حاضری بھی دی ۔