مسسی ساگا(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے زیرانتظام سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو کا 43 واں یوم شہادت روائتی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
برسی کی مرکزی تقریب پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری جاوید گجر کی زیر صدارت کینیڈا کے شہر مسسی ساگا منعقد ہوئی۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کینیڈا اور پیپلز پارٹی ٹورنٹو کے عہدے داران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
راؤ طاہر جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نصف صدی کے بعد سپریم کورٹ آج پھر ایک دوراہے پر کھڑی ہے اور آج عدالت عالیہ کو موقع ملا ہے کہ وہ آئین اور قانون کی بالا دستی قائم کر کے بھٹو کی پھانسی سے اپنے اوپر لگے داغ کم کر سکتی ہے۔
تقریب سے منصور مرزا، حاجی جمیل، لیاقت نواز ملک، پرویز سلطان، عرفان ملک، شفیق راجہ، مصدق ملک، خالد بُخاری نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں طارق رشید، سجاد چوہدری، سعد راز، جاوید ورک، چوہدری اسحاق، اظہر فرید، داؤد جان اور علی ڈوگر نے شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر بھٹو شہید کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی اورجاوید گجر کی طرف سے شرکا کے لئے افطاری کا انتظام کیا گیا۔